این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

5  دسمبر‬‮  2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے قومی اسمبلی کےحلقےاین اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔این اے 133 میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔ حلقے میں پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم بعض پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل

تاخیر سے شروع ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔پولنگ کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ رینجرز اہلکار بھی گشت پر مامور ہیں۔مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گِل سمیت 11امیدوار میدان میں ہیں جبکہ حلقے میں ووٹر کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 133 میں کل 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 199 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی، پریزائیڈنگ افسران کے موبائل فونز میں ایپ ڈاؤن لوڈ کر دی ہے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا جائزہ لینے کے لیے تین کمیٹیاں بنا دی ہیں، ای وی ایم سے متعلق فیصلہ کمیٹیوں کی سفارشات پر ہو گا۔الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ فارم 45 کی تصویر کھینچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے اور پریزائڈنگ افسران فوراً ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 بھیجیں گے۔خیال رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…