ملک بھر میں گیس غائب لیکن قیمتوں میں ہوشربااضافے کی تیاریاں مکمل ، جانتے ہیں فی یونٹ 907روپے سے بڑھ کر کتنے کا ہوجائیگا؟

29  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گیس بحران کے بعد اوگرا نےگیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل کرلیں ۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے گیس کی قیمت 907روپے یونٹ سے بڑھا کر 1484 روپے یونٹ کرنے کی درخواست کی ہے ، جس سے گیس قیمتوں میں 160فیصد

اضافہ ہو جائے گا، گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا یکم دسمبر کو لاہور میں عوامی سماعت کریگی۔روزنامہ جنگ میں تجمل گرمانی کی شائع خبر کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزانتظامیہ نےکہا ہے کہ قیمتوں میں 160فیصد اضافہ ہوجائیگا، پنجاب میں بجلی گھروں کوگیس فراہمی بند نہیں ہوگی، پنجاب میں بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی بند نہیں ہو گی ،انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سندھ میں بجلی گھروں کو گیس کی بندش کے باوجود پنجاب میں آئی پی پیز کو گیس کی سپلائی ستور جاری رکھیں گے۔ ادھر سوئی ناردرن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمپریسرز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف مہم جاری ہے ۔کمپریسر کا استعمال کرنے والے صارفین کی گیس سپلائی منقطع کی جائے گی، ترجمان نے خیبر پختونخواہ میں گیس فراہمی کے انتطامات کے بارے میں کہا کہ پشاور میں صارفین کو موسم سرما میں گیس کی یقینی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ایس این جی پی ایل پشاور کے دفتر میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جہاں کمپنی کےافسران،صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کیلئے 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…