پاکستان ائیر فورس نے جس کا طیارہ مار گرایا بھارت نے اسے اعزاز سے نواز دیا

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

نئی دہلی(مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان ائیر فورس نے جس کا طیارہ مار گرایا بھارت نے اسے اعزاز سے نواز دیا، بھارتی فوج کی طرف سے 27 فروری 2019ء کو بالاکوٹ اور مقبوضہ کشمیر پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دیا اور دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا، ایک طیارے کا ملبہ پاکستانی سرزمین پر گرا اور اس کے پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار کر لیا گیا تھا

لیکن جذبہ خیر سگالی کے تحت اسے چائے وغیرہ پلانے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا، بھارت نے انہیں اہم اعزاز سے نواز دیا ہے، یہ اعزاز جنگ کے میدان میں بہادری دکھانے والے کو دیا جاتا ہے لیکن پاکستان کے ہاتھوں اپنا طیارہ تباہ کروانے اور ہزیمت اٹھانے والے کو یہ اعزاز دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے پیر کوانڈین فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو فروری2019میں پاکستانی فضائیہ کے ایف 16 طیارے کومبینہ طورپر مار گرانے پر ملک کے تیسرے سب سے بڑے فوجی اعزاز ویر چکرا سے نوازدیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابھینندن ورتھمان کو دئیے گئے اعزاز کے بارے میں اعلامیے میں بتایا گیا کہ ابھی نند ن سرینگر میں انڈیا کے مگ 21 بائزن سکواڈ کے ساتھ منسلک تھے بھارتی دعوے کے مطابق جب پاکستانی طیارے انڈین حدود میں آتے ہوئے نظر آئے، تو انھوں نے اپنے جہاز کو ان سے لڑائی کے لیے اڑایا۔اعلامیے میں دعوی کیا گیا کہ کس طرح انھوں نے پاکستانی جہاز کا تعاقب کیا اور ایک ایف 16 مار گرایا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اس لڑائی میں دشمن کے ایک اور طیارے نے جدید میزائل فائر کیے جس سے ان کا جہاز متاثر ہوا اور ان کو پیراشوٹ کی مدد سے دشمن کے زیر کنٹرول علاقے میں اترنا پڑا۔واضح رہے کہ پاکستان متعدد مرتبہ اس بھارتی دعوی کی تردید کر چکا ہے جبکہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکہ کے محکمہ دفاع کے اہلکاروں نے پاکستانی ایف 16 طیاروں کی گنتی کی ہے اور وہ تعداد میں پورے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…