بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

18  ‬‮نومبر‬‮  2021

نئی دہلی ، ننکانہ صاحب ( آن لائن ، این این آئی)بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور میں بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقاریب میں شرکت کے لیے اب 20 نومبر کو پاکستان آئیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کے میڈیا ایڈوائزر نے کہا ہے کہ پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو 20 نومبر کو کرتارپور

کا دورہ کریں گے۔سدھو نے 2019 کے آخر میں کرتارپور کا دورہ کیا تھا جب وزیراعظم عمران خان نے اْنہیں باضابطہ طور پر مدعو کیا تھا۔ 2019 میں نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ وہ دربار صاحب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بے قرار ہیں، دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کے لیے بے تاب ہیں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ حکومتِ پاکستان خصوصاً وزیرِ اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں، جو بابا گرونانک کے جنم دن کے تاریخی موقع پر دربار صاحب کا افتتاح کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل،مجھے یقین ہے کہ دنیا بھر سے آنیو الے یاتریوں کے لیے پاکستان کا دورہ ایک ناقابل فراموش اور خوشگوار تجربہ ہوگا،ڈی سی آفس میں قائم شدہ مرکزی کنٹرول روم میںتمام محکمہ جات کا اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ سکھ یاتریوں کو بہتر ین سہولیات کی فراہمی کو یقینی

بنایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویز وڑائچ۔ننکانہ صاحب ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کے لیے پاکستان کا دورہ ایک ناقابل فراموش اور خوشگوار تجربہ ہوگا،ڈی سی آفس میں قائم شدہ مرکزی کنٹرول روم میں تمام محکمہ جات کا اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ سکھ یاتریوں

کو بہتر ین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے،یاتریوں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے2700 سے زائدپولیس اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات کے دوران کیے گئے انتطامات کے حوالے سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سے پریس

بریفنگ کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے بتایا کہ جنم دن کی تقریبات کے ایام کے دوران تمام گوردواہ جات کے اندر عارضی ہسپتال،ٹیلی فون ایکسچینج،بنک اور یوٹیلٹی اسٹور کے کائونٹرز کو فعال کردیا گیا ہے،بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کے موقع پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،یاتریوں کے لیے پارکنگ کا وسیع انتظام

کیا گیا ہے جس کے لیے ٹریفک پولیس کے480اہلکاران ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ دنیا بھر سے آنیو الے یاتریوں کے علاوہ انڈیا سے بھی 3000کے قریب یاتری بھی ننکانہ صاحب پہنچے گے،بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کے موقع پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز وڑائچ

نے کہا کہ کرونا ویکسی نیشن کے عمل کو یقینی بنایا جارہاہے شہر بھر کی بھی تزئین و آرائش مکمل کی جاچکی ہے،میلہ پر آنے والے بچوں کو روبیلا سے بچائو کے انجکشن بھی لگائے جارہے ہیں۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز وڑائچ نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیانمائندگان کے ہمراہ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میںقائم کیے گئے مرکزی کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیااور سی سی ٹی وی کیمروں کی بدولت کوریج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…