مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے سکھ یاتریوں کی دو سال بعد پاکستان آمد دوبارہ شروع

17  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی)مذہبی تقریبات میں شرکت کے لئے کورونا کے باعث دو سال سے معطل سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد دوبارہ شروع ہوگئی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر متعلقہ محکموں نے سکھ یاتریوں کی سہولت اور ان کے قیام و طعام سمیت دیگرضروری انتظامات مکمل کر لئے۔ سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 552 ویں جنم دن کی

تقریبات میں شرکت کے لئے تقریباً تین ہزار سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔بابا گرونانک کے جنم دن کے سلسلے میں مرکزی تقریب 19 نومبر کو گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے واہگہ بارڈر پر بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے جتھے کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عامر احمد نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان،وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری کی طرف سے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور بھی آج سے دوبارہ آپریشنل ہوگیا ہے اور سکھ یاتری اس راستے سے بھی پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق مختلف محکموں نے سکھ یاتریوں کو ضروری سہولتیں مہیا کرنے کے لیے معیاری انتظامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کی بھرپور مہمان نوازی کی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پر مہمانوں کے لیے فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ سکھ جتھے کے سربراہ سردار جوگا سنگھ اور سردار پنچ سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمارے گرو کی دھرتی ہے، ہم اس کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔ سابق پردھان سردار ستونت سنگھ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…