چین کے بڑھتے ہوئے دباؤ نے بھارتی فوج کے سربراہ کو اسرائیل پہنچادیا

15  ‬‮نومبر‬‮  2021

نئی دہلی(این این آئی) لداخ اور ہماچل پردیش میں چینی فوج کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر بھارتی فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے صیہونی ریاست سے مدد اور مشورہ لینے کے لیے پانچ روزہ دورے پر اسرائیل روانہ ہو گئے

ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آرمی چیف کا یہ دورہ اسرائیل کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے لئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور سیکرٹری دفاع اجے کمار کے دوروں کے چند ہفتوں بعد ہورہا ہے۔سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ جنرل نروانے دونوں ممالک کے درمیان مجموعی فوجی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں اسرائیل کے اعلیٰ فوجی حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے۔بھارت اور اسرائیل نے منگل کو ڈرون، روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسی اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات مشترکہ طور پر تیار کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔بھارت اسرائیل کے ملٹری ہارڈ ویئر کا بڑا خریدار رہا ہے۔ اسرائیل گزشتہ چند سالوں سے بھارت کو مختلف ہتھیاروں کے نظام، میزائل اور بغیر پائلٹ کے جہاز فراہم کر رہا ہے لیکن یہ لین دین زیادہ تر پردے کے پیچھے ہی رہ جاتاہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…