مشتاق احمد نے کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی پیشگوئی کردی

9  ‬‮نومبر‬‮  2021

دبئی (این این آئی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھارتی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد سابق پاکستانی کرکٹر مشتاق احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ ویرات کوہلی اب ناصرف کپتانی چھوڑیں گے بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔بھارتی کھلاڑیوں کی مایوس کن

کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ وہ آئی پی ایل کی وجہ سے کئی مہینوں سے ایک بائیو سیکیور ماحول میں رہ رہے ہیں اور اس سے ان کا نقصان ہوا، جو ان کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے۔مشتاق احمد نے ایک انٹرویومیں کہا کہ ویرات کوہلی اب ایک خاندانی آدمی ہیں، ان کی ایک بیٹی ہے، وہ اب اپنی خاندانی زندگی پر زیادہ توجہ دینا چاہیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ چیزیں تو اْسی وقت بدل گئی تھیں کہ جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ہی کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ بطور کپتان یہ ان کی آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی جبکہ بی سی سی آئی نے اس دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سچ نہیں ہے لیکن بعد میں ویرات کوہلی نے خود تصدیق کی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دیں گے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ جب کوئی کرکٹر کہتا ہے کہ وہ کپتانی چھوڑ دے گا تو اس کا مطلب ہے کہ ڈریسنگ روم میں کچھ گڑ بڑ ہے، ایک کھلاڑی کے طور پر، میں بتا سکتا ہوں کہ کوہلی کے ٹیم کے ساتھ تعلقات خاصے اچھے نہیں تھے۔مشتاق احمد نے کہا کہ آپ بھارتی کرکٹ ٹیم میں واضح طور پر دو گروپوں کو دیکھ سکتے ہیں، ایک ممبئی گروپ اور ایک دہلی گروپ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…