ویرات کوہلی جلد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے، مشتاق احمد کی پیش گوئی

8  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور (آن لائن ) پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی مستقبل قریب میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ کوہلی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ جاری میگا ایونٹ کے اختتام کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑ دیں گے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں مشتاق احمد نے کہا کہ کوہلی اب فیملی مین ہیں اور وہ ون ڈے اور ٹیسٹ کے لیے اپنی توانائی بچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی اب خاندانی آدمی ہیں اور ان کی ایک بیٹی ہے ،وہ اب اپنی خاندانی زندگی پر زیادہ توجہ دینا چاہیں گے، کوہلی اب ون ڈے اور ٹیسٹ کے لیے توانائی بچائیں گے۔ سابق کپتان انضمام الحق نے مشتاق کے تبصروں سے اتفاق کیا اور کہا کہ ہندوستانی تجزیہ کار ایک بڑے مسئلے کو حل نہیں کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…