ترک صدرکی باسکٹ بال کھیلتے ہوئے ویڈیووائرل ٗ خرابی صحت سے متعلق افواہیں دم توڑگئیں

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

انقرہ (این این آئی)ترکی کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے استنبول میں صدر رجب طیب ایردوآن کی نوجوان مردوخواتین کے ایک گروپ کے ساتھ باسکٹ بال کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس سے چندروزپہلے ان

کی صحت خراب ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ایردوآن کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پراس وقت پھیل گئیں جب گذشتہ ہفتے ایک سرکاری تقریب میں ان کی بڑی احتیاط سے چلنے کی ویڈیوزٹویٹر پر پوسٹ کی گئی تھیں، 67 سالہ صدرایردوآن کی صحت کے بارے میں برسوں سے افواہیں گردش کررہی ہیں، ان کے ایک ڈاکٹرنے2011 میں اس بات کی تردید کی تھی کہ وہ کینسرکے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ترک صدرنے اسی سال معدے کی لیپروسکوپک سرجری کرائی تھی۔اکتوبر میں بھی ان کی صحت کے بارے میں افواہیں پھیل گئی تھیں اور اس وقت صدر ایردوآن کے دفترابلاغیات نے ان کی باسکٹ بال کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…