چاہتے ہیں بھارت کوالیفائی کرے اور ہم فائنل میں اسے پھینٹی لگائیں، شعیب اختر

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے میچ کو فِکس کہنا بند کریں، اس میچ میں بھارت نے بہت اچھا زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے بھارتی شائقین سے مخاطب

ہوتے ہوئے کہا کہ ‘مایوس نہ ہوں، ابھی ٹورنامنٹ باقی ہیں اور ہم فائنل میں آپ سے ملنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم نے ایک بار بھارت کی دْھلائی کرنی ہے۔’شعیب اختر نے کہا کہ ‘بھارت کے ابھی آگے دو آسان میچز ہیں، اْس میں اچھا اسکور کرکے جیتے اور اپنا رن ریٹ اچھا کرکے جبکہ افغانستان کے خلاف میچ میں بھارت نے بہت اچھا کھیلا اور انہیں ٹورنامنٹ کی شروعات سے ہی ایسے کھیل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔’اْنہوں نے کہا کہ ‘پتہ نہیں کیوں بھارتی ٹیم شروع کے میچز میں مری ہوئی تھی، پاکستان کے خلاف بھی پوری ٹیم بْری طرح بِکھر گئی تھی لیکن بھارت نے افغانستان کے خلاف جس کھیلا کا مظاہرہ کیا ویسے ہی شروعات میں بھی کرنا چاہیے تھا۔’سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ‘اب اگر نیوزی لینڈ کوئی میچ ہارتی ہے تو بھارت سیمی فائنل میں جاسکے گا۔’شعیب اختر نے بھارت پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم چاہتے ہیں کہ فائنل آپ کا ہمارے ساتھ ہو کیونکہ ہم آپ کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں۔’اْنہوں نے ویڈیو شیئر

کرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘براہِ کرم! میچ کے پہلے سے طے شدہ ہونے کے بارے میں بات کرنا بند کریں۔’شعیب اختر نے کہا کہ ‘میں افغانستان اور بھارت دونوں کی حمایت کر رہا ہوں، دیکھتے ہیں کہ کیا ان میں سے کوئی ایک معجزہ دکھاتا ہے اور آگے نکل جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…