نیب نے قومی خزانے میں کوئی رقم جمع نہیں کرائی، سلیم مانڈوی والانے نیب کا جھوٹ پکڑ لیا

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر اورسابق وزیرخزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)نے قومی خزانے میں کوئی رقم جمع نہیں کرائی اور اسی حوالے سے نیب حکام کو پارلیمنٹ ہاؤس طلب کرلیا گیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کا قومی خزانے میں رقم جمع کرانے کا جھوٹ سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزارت خزانہ سے سوال کیا گیا کہ نیب نے آج تک کتنی رقم جمع کرائی ہے تو وزارت خزانہ نے نیب کی ریکوری سے متعلق بڑا دلچسپ جواب دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ نیب نے قومی خزانے میں کوئی رقم جمع نہیں کرائی اور ہمیں صرف اس رقم کا پتہ ہے جو ہم نے نیب کو بجٹ دیا ہے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ نیب اتنے دعوے کرتا ہے کہ ہم نے اتنی رقم جمع کرائی ہے لیکن نیب نے آج تک ایک روپیہ قومی خزانے میں جمع نہیں کرایا۔انہوں نے کہا کہ نیب نے جس رقم کی تفصیل جمع کرائی ہے، اس میں بھی بڑا تضاد ہے، نیب حکام کو طلب کیا ہے کہ وہ آکر وضاحت دیں۔انہوںنے کہاکہ نیب آکر بتائے کہ ریکور کی گئی رقم کہاں پڑی ہے، نیشنل کرائم ایجنسی آف یو کے والی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پڑی ہے۔قبل ازیں نیب نے کہا تھا کہ مجموعی طور پر 821 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ریکوری ہوئی ہے جبکہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام نے لاعلمی کا اظہار کیا۔وزارت خزانہ نے کہا کہ صرف 6 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم نان ٹیکس آمدن کے تحت موصول ہوئی، باقی فنڈز کہاں گئے وار کہاں استعمال ہو رہے، اس کا کوئی علم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تو نیب حکام سے پوچھ بھی نہیں سکتے کہ پیسے کہاں ہیں جبکہ سینیٹ کمیٹی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور نیب کے آڈیٹر کو خط لکھ کر اگلے اجلاس میں طلب کرلیا اور کہا کہ نیب کی جانب سے ریکور کی گئی رقم کا آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…