پی ٹی وی سپورٹس پرنعمان نیاز سے بحث و تکرار کا معاملہ ،شعیب اختر کا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار

28  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد، کراچی( این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی ٹی وی سپورٹس کی بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے.بی بی سی سے بات کرتے ہوئے قومی ہیرو نے کہا کہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے

کے لیے کہا گیا لیکن انھوں نے انکار کر دیا ہے کیونکہ اس واقعہ کی پوری ویڈیو موجود ہے جسے دیکھ کر آسانی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی وی سے کنٹریکٹ کے باوجود دوسرے ٹی وی چینلز پر بھی بیٹھ کر تبصرے کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بالکل علیحدہ معاملہ ہے جس کا اس واقعے سے قطعاً کوئی تعلق نہیں۔دوسری جانب فلم اسٹار شان شاہد نے سرکاری ٹی وی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے بدتمیزی پر کمیٹی تشکیل دیے جانے کے معاملے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔انہوں نے پی ٹی وی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے، لائیو شو میں میزبان کا جو رویہ تھا وہ سب نے دیکھا ہے۔اداکار نے لکھا کہ یہ انتہائی غیر پیشہ ورانہ عمل اور تضحیک آمیز رویہ تھا، پی ٹی وی کے ملازمین کو اپنی ذمہ داری دکھانی چاہیے۔شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا۔خیال رہے کہ پاک نیوزی لینڈ میچ کے بعد پی ٹی وی اسپورٹس پر شو ‘گیم آن ہے’ کے میزبان نعمان نیاز نے شعیب اختر کو شو چھوڑنے کا کہہ دیا تھا بعد ازاں شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا رویہ ناقابل برداشت تھا، دنیا بھر کے لیجنڈز کے سامنے یوں شو سے جانے کا کہنا توہین آمیز تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…