الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو ایک اور شوکازنوٹس جاری کردیا،دونوں وفاقی وزرا کا بچنا مشکل

27  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کردیا۔بدھ کو وفاقی وزرا ء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا ریمارکس کے معاملے پر

کیس کی سماعت ہوئی جس میں معاون وکیل محمد زبیر نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ گزشتہ روز اعظم سواتی ذاتی طور پر پیش ہوئے، آج راستے بند ہیں، ہم بھی بہت مشکل سے الیکشن کمیشن پہنچے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ اعظم سواتی کو دیا گیا دوسرا نوٹس ہے،گزشتہ روزپہلے نوٹس کی سماعت تھی، ان کو دو نوٹس دیے گئے ہیں، اعظم سواتی کو ایک نوٹس فواد چوہدری کے ساتھ دیا گیا جب کہ دوسرا نوٹس بابر اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس پر جاری ہوا، اعظم سواتی کو آج کے کیس میں بھی شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت16 نومبر تک ملتوی کررہے ہیں۔الیکشن کمیشن میں سماعت کے سلسلے میں فواد چوہدری کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا اس پر الیکشن کمیشن حکام نے فواد چوہدری کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…