پہلے کہا تھا پاکستان کیساتھ میچ نہیں کھیلنا چاہیے ، اسد الدین اویسی

26  اکتوبر‬‮  2021

نئی دہلی ( این این آئی) آل انڈیا اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلنا چاہیے۔اسدالدین اویسی نے پریس کانفرنس کے دوران

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے واضح طور پرکہا تھا کہ پاکستان سے میچ نہ کھیلا جائے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتی فوجی کشمیر میں مررہے ہیں اور ان کے قتل کی وجہ پڑوسی ملک سے آنے والے دہشت گرد ہیں۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان کرکٹر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم پر اسدالدین اویسی کا کہنا تھا کہ یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، فرقہ پرستی اور بنیاد پرستی میں کتنا اضافہ ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 11 کھلاڑی ہوتے ہیں لیکن ان میں صرف ایک مسلمان کھلاڑی کو نشانہ بنانا تشویش ناک اور افسوس کی بات ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…