پاکستان کی ٹیم کسی مشن پر گامزن دکھائی دیتی ہے ،ڈیرن سیمی کی بابر اعظم کو شاباشی

25  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں کسی خاص مِشن کی جانب گامزن دکھائی دیتی ہے۔انہوں نے پاکستان کی بھارت سے فتح کے بعد اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو شاباشی دی۔ڈیرن سیمی نے لکھا کہ بابر اعظم آپ بہترین کھیلے، پاکستان کی ٹیم کو بھارت کے خلاف پہلی بار ورلڈکپ میں

میچ جیتنے پر مبارک ہو۔انہوں نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے پاکستان ٹیم کسی خاص مِشن پر ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھارت کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پورے ٹورنامنٹ کو میسیج دیا ہے پاکستان کی ٹیم کتنی خطرناک ہے۔ایک انٹرویو میں انضمام الحق نے کہا کہ بابر کی جیسی تیکنیک ہے،اس سے لگتاہے 10 سال میں وہ سارے ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔انضمام الحق نے کہاکہ بابر اعظم تکنیکی اعتبار سے ویرات کوہلی سے بہت بہتر ہیں، پریکٹس میچ میں بھی بابر کلیئر تھے کہ بھارت کے خلاف کس انداز میں جانا ہے۔سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جس وننگ کمبی نیش سے لڑکوں میں اعتماد آ رہا ہو اسی کو جاری رکھنا چاہیے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہاکہ بابر اعظم نے ہر کھلاڑی کو پلان کے مطابق کھلایا جبکہ شاداب نے آخری دو اوور بہت اچھے کیے اور وکٹ لی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ جو کمبینیشن بنا ہوا ہے اسے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…