پاکستان کی تاریخی فتح ، بھارتی عوام نے کوہلی الیون کی بینڈ بجادی

25  اکتوبر‬‮  2021

نئی دہلی (این این آئی)پاکستان کی فتح کے بعد بھارتی میڈیا اور عوام کوہلی الیون پر برس پڑے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان

نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔دونوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بہترین بولنگ پرفارمنس پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان کی شاندار کار کر دگی پر میڈیا بھی اپنے کھلاڑیوں پر برس پڑا جبکہ عوام کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی ۔سابق بھارتی کرکٹر نے بھارت کے ٹی وی چینلز پر میچ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹرز پر شدید تنقید کی جبکہ اْنہوں نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اْن کے کھلاڑیوں کی بولنگ اور بیٹنگ دونوں شاندار رہی۔ اس کے علاوہ سابق کرکٹر ہرپال سنگھ کا کہنا تھا کہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد یہ بھارت کی ایک بار پھر بدترین شکست ہے۔بھارت کے ایک اور سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد کیف نے بابراعظم اور محمد رضوان کی بیٹنگ کی زبردست تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم اور رضوان نے جو بیٹنگ کی اْس کی ویڈیو بناکر بار بار بچوں کو دکھانا چاہیے۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سْپر 12 مرحلے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…