آئندہ 2سال میں مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو ہم دوبارہ عوام کے سامنے جانے کے قابل نہیں رہیں گے، شیخ راشد شفیق کا اعتراف

14  اکتوبر‬‮  2021

راولپنڈی (آن لائن)وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے نارکوٹکس کنٹرول شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ تسلیم کیا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ لہر سے عام آدمی کی قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے آئندہ 2سال میں مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو ہم دوبارہ عوام کے سامنے جانے کے قابل نہیں ہیں تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کے باوجود مہنگائی کا جن ہمارے سامنے کھڑا ہو گا

گزشتہ3سال میں صحت، تعلیم اور تعمیر وترقی کے لئے وزیر اعظم، اور وزیر اعلیٰ کے خصوصی فنڈز سمیت حلقہ این60اور62کو مجموعی طور پر 2ارب روپے کے فنڈز جاری ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب بروز جمعہ وقار النسا کالج کو یونیورسٹی بنانے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے جبکہ لئی ایکسپریس وے پر25دسمبر تک کا شروع کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں اپنی حکومت کے دوران اپنے انتخابی حلقوں این اے60 اور 62 کی 3سالہ کارکردگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار سلم رضا اور حماد مشرف بھی ان کے ہمراہ تھے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ گزشتہ3سال کے دوران دونوں حلقوں میں وزیر اعظم فنڈز سے مجموعی طور پر90کروڑ روپے وزیر اعلیٰ فنڈ سے20کروڑ روپے اور کارپوریشن فند سے80کروڑ روپے جاری ہوئے جبکہ وزیر اعظم فنڈ سے35کروڑ روپے مزید فراہم کئے جائیں گے 5کروڑ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھوک گنگال کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا گیا 46سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مختلف النوع ہالوں اور بلاکس کی تعمیر کے ساتھ فرنیچر کی فراہمی کے لئے مجموعی طور پر 1ارب38کروڑ روپے مالیت کے ٹینڈر اور ورک آرڈر جاری ہو چکے ہیں اسی طرح5کروڑ روپے سے گورنمنٹ گرلز کالج کو فرنیچر کی فراہمی،

10کروڑ روپے سے وقارالنسا کالج میں بچیوں کے لئے ہاسٹل کی تعمیر،5کروڑ80لاکھ روپے سے رحمت آباد میں 20بیڈ کی ڈسپنسری،اور 5کروڑ روپے کی لاگت سے ڈھوک منشی میں ڈسپنسری کے ساتھ 70کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو نیا بنایا جا رہا ہے 5،5کروڑ روپے کی لاگت سے ریلوے ہسپتال اور بے

نظیر ہسپتال میں چائلڈ بلاک کی تعمیر کی جائے گی انہوں نے کہا کہ 5ارب25کروڑ روپے کی لاگت سے 200بیڈ اور 17آپریشن تھیٹر ز کے ساتھ ماں بچہ ہسپتال کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اسی طرح30کروڑ روپے کی لاگت سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں ڈائیلاسز سینٹر کی تعمیر،اور 5کروڑ روپے کی لاگت سے

پناہ گاہ تعمیر کی جائے گی جبکہ80کروڑ روپے کی لاگت سے ویمن ئیونیورسٹی کا قیام بھی آخری مراحل میں ہے اسی طرح سالانہ ترقیاتی سکیم کے تحت یونین کونسل76،77اور78میں 60کروڑ روپے کی لاگت سے 12نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب اور4اوور ہیڈ ٹینکوں پر کام جاری ہے،75ارب روپے کی لاگت سے لئی ایکسپریس وے پر

25دسمبر تک کام شروع ہو جائے گا ساڑھے44کروڑ روپے سے ڈرائی پورٹ روڈ کی تعمیر،11کروڑ روپے سے پیدل چلنے والوں کے لئے 3پلوں کی تمیر،6کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف یونین کونسلوں میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آج (بروز جمعہ)گورنمنٹ وقارالنسا کالج برائے

خواتین کو یونیورسٹی بنانے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مہنگائی میں ہوشربا اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آج عام آدمی کی قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے اور یہ سورتحال وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس میں ہے لیکن چونکہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور دوسالہ کورونا کی لہر کے باعث امپورٹ کی

وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے تاہم یہ بات طے ہے حکومت کے باقی دوسال میں مہنگائی کنٹرول نہ ہوئی توتو ہم دوبارہ عوام کے سامنے جانے کے قابل نہیں رہیں گے البتہ حکومت اپنے طور پوری کوشش کر رہی ہے کہ مہنگائی کو کم کیا جائے اور توقع ہے کہ اپریل2022تک قیمتیں کم ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ ہم نے دستیاب وسائل میں رہ کر اپنے حلقے کے تمام بنیادی مسائل حل کر دیئے ہیں عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا تھا ہم نے اس پر اپنا حق ادا کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…