تحریک انصاف حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکی، جہانگیر ترین نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

11  اکتوبر‬‮  2021

لودھراں (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میری جماعت ہے لیکن تین سال میں مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی ہے۔

انہوں نے کہروڑ پکہ میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی مشورہ دیا کہ حکومت کو چاہیے کہ تمام کام چھوڑ کر صرف مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے عوام سخت پریشان ہیں۔پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے کا کہا کہ احمد محمود میرے برادر نسبتی ہیں لہذا ان کے ساتھ ملاقات یا سفر کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت برآمدات کے اہم فیصلے ہوجاتے تو چینی اور گندم سمیت دیگر مسائل پیدا ہی نہ ہوتے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میری جماعت ہے اور ہم سب پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا۔ انہوں ں ے واضح کیا کہ الیکشن پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہی لڑوں گا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ کوشش ہے کہ لودھراں میں ترقیاتی کام ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ فنڈز حکومت پنجاب نے دینے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…