ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

7  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز کی ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ مریم نواز کے وکیل کی استدعا پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کررہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ ‘مریم نواز کے وکیل کے مطابق وہ سزا کے بعد کے اضافی حقائق عدالت کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں، ان کی نئی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ اس پر فیصلہ عدالت کرے گی’۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی سزا کے خلاف مرکزی اپیل پر سماعت 13 اکتوبر کے لیے مقرر کررکھی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے قومی احتساب بیورو(نیب)کی ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں پر روزانہ سماعت اور ریفرنس میں دستاویزات اور سزا ختم کرنے کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی تھی جس کا تحریری حکم نامہ آج جاری کیا گیا۔خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ معطل کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔تاہم عدالت عالیہ کے رجسٹرار آفس نے ایون فیلڈ کیس میں ان کی سزا کو چیلنج کرنے کے لیے مریم نواز کی درخواست پر دو اعتراضات اٹھائے تھے۔رجسٹرار کے مطابق مریم نواز نے اپنی درخواست میں وہی درخواست کی ہے جو انہوں نے اپنی سزا کے خلاف اپنی ابتدائی اپیل میں کی تھی۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ‘مریم نواز صرف عدالت کی اجازت کے ساتھ اپیل میں تازہ بنیادیں اختیار کر سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…