ڈالر کو قابو میں لانے کیلئے ایف آئی اے کا بڑا ایکشن، ڈالر کا کاروبار کرنیوالی معروف کمپنی کا ریکارڈ حاصل

7  اکتوبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی)ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے تمام ایکسچینج کمپنیوں کے معاملا ت کی جانچ پڑتال شروع کر دی ۔ ایف آئی اے کے ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ یہ اطلاعات تھیں کہ کچھ عناصر منافع کمانے کے لیے ذخیرہ اندوزی،

اسمگلنگ اور کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔ایف آئی اے نے اسی تناظر میں ایک معروف ایکسچینج کمپنی کے مالک کو تفتیش کے لیے اسٹیٹ بینک سرکل طلب کیا گیا اور اس کے ساتھ ڈالر کا کاروبار کرنے والی کمپنی کا گزشتہ ایک ماہ کا ریکارڈ حاصل کیا گیاہے۔دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سربراہ ملک بوستان نے کہا ہے کہ 500 ڈالرز یا زائد کی خریداری پر بائیومیٹرک تصدیق کی شرط سے اوپن مارکیٹ سے خریداری کم کرنے میں مدد ملے گی جو اسٹیٹ بینک کے ساتھ ساتھ حکومت کا بھی ہدف ہے۔،پاکستان سے غیر ملکی کرنسی کے غیر ضروری اخراج کو روکنے کے لیے فی کس ایک ہزار ڈالر افغانستان لے جانے کی شرط انتہائی ضروری تھی تاکہ شرح تبادلہ مستحکم ہو۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جولائی کے بعد سے جیسے ہی افغانستان میں سیاسی صورتحال تبدیل ہوئی، پاکستان میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا اور شرح بڑھ گئیں۔انہوں نے کہا کہ اس قبل ایکسچینج کمپنیاں اپنے سرپلس کا 90 فیصد بینکوں میں جمع کروا رہی تھیں اب ہم تقریباً 50 فیصد بینکوں میں جمع کراتے ہیں جبکہ 50 فیصد فروخت ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…