سماعت کے آغاز پر مریم نواز روسٹرم پر آ گئیں، عدالت نے واپس بیٹھنے کا کہہ دیا ،شورشرابا پر ججز صاحبان کا اظہار برہمی ،عدالت چھوڑکر جانے دھمکی

6  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈوژن بنچ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں میں مریم نواز کی متفرق درخواست پر اعتراضات ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب کی طرف سے عثمان غنی، سردارمظفر عباسی، بیرسٹر رضوان اور معظم حبیب جبکہ مریم صفدر کی جانب سے

عرفان قادر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیاس موقع پر کیپٹن صفدر، مریم نواز کے علاوہ لیگی رہنماء پرویز رشید،مریم اورنگزیب، جاوید لطیف، نوشین افتخار، طاہرہ اورنگزیب، حنا پرویز بٹ، عظمی بخاری، طلال چوہدری، سجاد خان اور دیگر بھی کمرہ عدالت موجودتھے سماعت شروع ہونے پر مریم نواز اپنے وکیل کے ہمراہ روسٹرم پر آگئیں جس پر عدالت نے انہیں واپس بیٹھنے کا کہہ دیا،اسی دوران عدالت نے کمرہ عدالت میں شور پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ خاموش ہوجائیں نہیں تو عدالت چھوڑ کرباہر چلے جائیں جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیاکہ کوئی درخواست بھی دائر کی گئی ہے رجسٹرار آفس سے کوئی اعتراضات بھی کیے گئے ہیں جس پر عرفان قادر ایڈووکیٹ نے کہاکہ جی اعتراضات اٹھائے گئے لیکن گزشتہ روز سے ایک غلط فہمی پھیلائی گئی اس کو واضح کرنا چاہتا ہوں ہماری ایجسیز دنیا کی بہترین ایجنسز ہیں ہمارے ججز قابل احترام ہیں ہماری آرمی فورسز دنیا کی بہترین فورسز ہیں ہمارے خفیہ ادارے دنیا کے بہترین ادارے ہیں ہم کسی ایک ادارے کے خلاف نہیں ایک شخص کے خلاف ہیں اس موقع پر عدالت نے آرمڈ فورسز اور خفیہ اداروں بارے عرفان قادر کو دلائل دینے سے روکتے ہوئے کہاکہ پہلے آپکی درخواست پر دائر اعتراض کو دیکھتے ہیں مریم نواز کے وکیل عرفان قادر کا نیب کی درخواست کو خارج کرنے کی استدعاکرتے ہوئے کہاکہ

نیب کی 30 دنوں میں کیس مکمل کرنے کی درخواست غیر ضروری ہے،نیب کی درخواست پر عرفان قادر نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی توسط سے نوٹس روسٹرم پر وصول کیا،اور کہاکہ نیب کہ روزانہ سماعت اور 30 روز میں فیصلہ کی درخواست مذاق ہے خارج کی جائے،عرفان قادر ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہماری پاک فوج دنیا کی

بہترین افواج میں سے ایک ہے،اگر کسی نے ہماری درخواست سے کچھ غلط تاثر لیا ہے تو وہ غلط ہے،اخبارات میں ایسی باتیں آئی ہیں کہ مجھے پاک فوج، آئی ایس آئی اور عدلیہ کے تقدس کا خیال نہیں،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ابھی آپ کی درخواست پر آفس اعتراضات ہیں، ہم اس کو دور کر دیں گے،نیب نے بھی ایک درخواست دی ہے کہ

روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں،عرفان قادر ایڈووکیٹ نے کہاکہ آپ نیب کی درخواست کا پیرا تھری پڑھیں، آپ کو ہنسی آئے گی، میری استدعا ہے کہ درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے،عدالت نے نیب کی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیل پر بھی روزانہ سماعت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے مریم نواز کی متفرق درخواست ہر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دورکردیے اور مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی مرکزی اپیلوں کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…