مودی کو کشمیر جھولی میں رکھ کر دے دیا گیا،سراج الحق

2  اکتوبر‬‮  2021

مانانوالہ(آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کتنی بار نواز شریف زرداری اور عمران خان نے امریکہ کے دورے کیئے ہیں مگر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیئے اف تک نہیں کر سکے، جوبائیڈن ظالم تو اب ان کا فون بھی نہیں اٹھاتا ہے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جیسے فوجیوں اور افسران کو

پاکستان میں رکھا اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا حکومت کے پاس سنہری موقع تھا مگر حکومت کی یہ ترجیحات نہیں ہے ۔مودی کو کشمیر جھولی میں رکھ کر دے دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مانانوالہ کے نواحی علاقہ بھکھی میں شاہین ولاز میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر حلقے سے آپنے امیدوار کھڑے کریں گی جو اہل اور ایماندار ہوں گے موجودہ حکومت کو تین سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا اور دو سال سے کم کا رہ گیا ہے مگر حکومت نے آپنے منشور اور وعدوں پر کسی ایک پر بھی عمل نہیں کیا بلکہ نفی کی ہے بلکہ ریاست مدینہ کا پاک نام لے کر عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے مہنگائی بیروزگاری اور بیڈ گورننس حکومت کے ٹریڈ مارکس بن چکے ہیں حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینا چاہیے موجودہ حکومت نے مودی کو کشمیر جھولی میں رکھ کر دے دیا ہے جو کشمیری عوام اور کشمیری شہدا سے غداری کے مترادف ہے پی ٹی آئی نے اب تک 57 کے قریب قوانین بنائے ہیں ایک بھی عوام کے لیئے نہیں بنایا گیا ہے حکومت تبدیلی مذہب کا قانون لانے جا رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…