راتوں کو جاگ جاگ کر کام کیا ٗ وسیم خان کا مستعفی ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

2  اکتوبر‬‮  2021

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ کے ساتھ ان کا سفر ختم ہوگیا ہے، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایماندارانہ طور پر فیصلے کرنے کی کوشش کی۔

اپنے بیان میں وسیم خان نے کہا کہ بطور برٹش پاکستانی اور سابق کرکٹر انہوں نے 3 سال قبل پاکستان آنے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد 22 کروڑ کرکٹ کی دیوانی قوم کیلئے کھیل کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی اور کرائسز سے نمٹنے کیلئے راتوں کو جاگ کر کام کیا۔سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ان کی روح میں گھل مل گئی ہے، مجھے فخر ہے میں بھی تاریخ کا چھوٹا سا حصہ بن گیا ہوں۔وسیم خان نے کہا کہ وہ چند ہفتوں بعد لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے، پاکستانی فینز کی محبت اور سپورٹ کے علاوہ وہ کچھ مس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان لوگوں سے پیار کرنے والا ملک ہے، انہیں پاکستانی عوام کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…