کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر آج سے سخت پابندیوں کا اعلان

30  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)کورونا ویکسین نہ لگوانے پر شہریوں پر آج جمعہ سے سخت پابندیوں کا اعلان کر دیا گیا، ویکسین نہ لگوانے والے شہری اندرون اور بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے، موٹروے پر سفر کرنے پر بھی پابندی ہوگی،

تعلیمی اداروں ، ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز ، شادی ہالز میں جانے کے لئے بھی ویکسنیشن لازمی قرار دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق جو کورونا کی ویکسین نہیں لگوائے وہ جمعہ سے سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا۔ ویکسین نہ لگوانے والے سکول سٹاف ممبرز کا سکول میں داخلہ بند ہوگا۔ این سی او سی کے مطابق اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے کے لیے ویکسین لازمی قرار دی گئی ،ویکسین نہ لگوانے پر شہری سے ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز نہیں جا سکیں گے،شادی ہالز میں شادی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے، این سی او سی کی ہدایت ہے شہری دوسری ڈوز لگوانے میں تاخیر اور لاپرواہی نہ کریں،این سی او سی کے مطابق 40 فیصد سے کم ویکسینیشن والے اضلاع پابندیاں برقرار رہیں گی،کورونا اور پابندیوں سے بچنے کا واحد حل ویکسینیشن ہے،معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل کے مطابق حاملہ خواتین اور بارہ سال سے زائد افراد بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…