پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ،انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا

29  ستمبر‬‮  2021

کراچی (این این آئی)امریکی سینیٹ میں طالبان اور ان کے حامی ممالک پر پابندیوںکا بل پیش ہونے کے بعد بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 900پوائنٹس گھٹ گیا جسکی وجہ سے انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور 44300پوائنٹس کی پست سطح پر مندی ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کارو ں کے127ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب روپے سے گھٹ کر77کھرب روپے رہ گیا ،کاروباری مندی سے78.77فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔امریکی سینیٹ میںبل پیش کیا گیا ہے کہ طالبان او ر ان کے حامی ممالک کی اقتصادی،فوجی اور مالی امداد فوری طور پر بند کی جائے ،ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار سمجھتے ہیںکہ اس بل کی منظوری کے نتیجے میںپاکستان کو مشکلات پیش آسکتی ہیںکیونکہ امریکا اور مغرب افغانستان میںشکست کا ملبہ پاکستا ن پر ڈالنے کی کوششیں کر رہا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت پر بھی منفی اثرات رونما ہو سکتے ہیں جبکہ ایسی صورتحال میں مغربی ممالک کیساتھ پاکستان کے تعلقات بھی ممکنہ طور پر متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جس کی بناپر سرمایہ کاروں نے نہ صرف نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا بلکہ سرمائے کے انخلاکو بھی ترجیح دی اور منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت سے مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں908.19پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 45274.93پوائنٹس سے کم ہو کر44366.74پوائنٹس پر آگیا اسی طرح380.63پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17837.24پوائنٹس سے گھٹ کر17456.61پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30762.20پوائنٹس سے

کم ہوکر30262.80پوائنٹس ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو16ارب رپے مالیت کے46کروڑ87لاکھ61ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو14ارب روپے مالیت کے36کروڑ48لاکھ60ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور

پر560کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے60کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،489میں کمی اور11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ5کروڑ24لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام5کروڑ11لاکھ ،ڈولمن سٹی3کروڑ60لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم3کروڑ56لاکھ اور ایزن گارڈ نائن2کروڑ58لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت

میں82.11روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1663.57روپے ہو گئی اسی طرح77.86روپے کے اضافے سے بہنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر1187.86روپے ہو گئی جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے بھا میں62.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر1460.50روپے پر آ گئی اسی طرح58.00روپے کی کمی سے صنوفی ایونٹس کا بھا کم ہوکر718.00روپے ہو گیا ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…