تھرمیں آسمانی بجلی گرنے سے5افراد لقمہ اجل بن گئے،عوام میں شدید خوف وہراس

25  ستمبر‬‮  2021

تھر(آن لائن)سندھ کے علاقے صحرائے تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد لقمہ اجل بن گئے،آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات کی وجہ سے تھر کے باسیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق صحرائے تھر کے مختلف علاقوں میں بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے۔ تھر کے علاقے مٹھی کے نواحی گاوں سوبھارو شاہ میں بارش کے دوران تالاب سے پانی بھرنے والی خواتین آسمانی بجلی گری۔ جس کے نتیجے میں 25 سالہ لالی بھیل اور 16 سالہ لڑکی گڈی بھیل موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔اسی طرح چھاچھرو کے نواحی گاوں پاڈیرال میں آسمانی بجلی گرنے سے 17 سالہ نوجوان خاتون کملی بھیل جاں بحق ہو گئیں۔تھر کے علاقے اسلام کوٹ میں آسمانی بجلی گرنے کا تیسرا واقعہ پیش آیا جس میں 14 سالہ مروان اور ایک بچی مرلین ہلاک ہو گئیں جبکہ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے درجنوں کی تعداد میں جانور بھی ہلاک ہوئے۔آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات کی وجہ سے تھر کے باسیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…