کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات ٗ ووٹنگ کے دوران امیدوار انتقال کر گیا

12  ستمبر‬‮  2021

لاہور(این این آئی)کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں وارڈ نمبر 7سے امیدوار صداقت محمود بٹ انتقال کر گئے جس کی وجہ سے مذکورہ وارڈ کی جنرل نشست پر تمام کارروائی منسوخ کردی گئی ۔بتایا گیاہے کہ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر7کی جنرل نشست پر حصہ

لینے والے پی ٹی آئی ( نظریاتی )کے امیدوارصداقت محمودبٹ جن کا انتخابی نشان بیٹسمین تھا پولنگ کے روز انتقال کر گئے ۔ ریٹرننگ آفیسر محمد بلال رشید نے امیدوارکے انتقال کے باعث مذکورہ وارڈ کی جنرل نشست کے انتخابات کے سلسلہ میں کی گئی تمام کارروائی کومنسوخ کر دیا ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ 7میں وفات پانے والے امیدوار کا غلط نوٹیفکیشن جار ی کر دیا۔وفات پانے والے امیدوار کا نام صداقت محمود بٹ ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے شوکت محمود بٹ کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کیا ،شوکت محمود بٹ وفات پانے والے امیدوار کے والد کا نام ہے۔دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں پولیس اہلکاروں نے میڈیا کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایکریڈیشن کارڈزکو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اندر جانے سے روکدیا ۔تفصیلات کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کے باہرتعینات پولیس اہلکاروں نے میڈیا نمائندوں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ

ایکریڈیشن کارڈ ہونے کے باوجود پولنگ اندر جانے سے روک دیا اور موقف اپنایا کہ انہیں میڈیا کو اندر جانے کی اجازت کے حوالے سے کوئی احکامات نہیں ملے ۔پولیس اہلکاروں کی جانب سے قربان اینڈ ثریا ایجوکیشن کالج اورگورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول لاہور کینٹ میں میڈیا کو اندر سے جانے روکا گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…