امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ، پاکستان روپے کو پچھاڑ کر رکھ دیا

9  ستمبر‬‮  2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ،فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں40 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 167.65 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔دوسری جانب سکیورٹیز اینڈ

ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ایسی تمام کمپنیاں جنہوں نے ابھی تک حقیقی ملکیت کا حلف نامہ(ڈیکلریشن فارم)جمع نہیں کروایا انہیں فارم 45 جمع کروانے کا آخری موقع دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وہ کمپنیاں اور کارپوریٹ ادارے جنہوں نے ابھی تک ڈیکلریشن جسے فارم 45 کہا جاتا ہے ایس ای سی پی کو جمع نہیں کروایا، انہیں جلد از جلد یہ فارم جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بصورت دیگر فارم نہ جمع کروانے والی کمپنیوں کو بھیجے گئے نوٹس پر قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔ تاہم کمپنیوں کی جانب سے حقیقی ملکیت کا ڈیکلریشن جمع کروانے کے حوالے سے مثبت ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ایس ای سی پی کی جانب سے ڈیکلریشن جمع نہ کروانے والی کمپنیوں کو پہلے سے ہی نوٹس بھیجا جاچکا ہے، نوٹس کی تعمیل نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ساتھ ہی ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہیایس ای سی پی کمپنیوں کو کافی عرصے سے فارم 45 جمع کروانے کی یاد دہانی کرتا رہا ہے اور اس حوالے سے پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے ایک مہم بھی چلائی گئی تھی۔کمپنیوں کے لیے ایس ای سی پی کو فارم 45 جمع کروانے کیلیے آن لائن سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…