اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ، ہائی الرٹ جاری

6  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن )پمز اسپتال نے کورونا کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کردیا ۔ڈاکٹرز،نرسز سمیت عملے کو غیر ضروری چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز) اسپتال میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ، اس حوالے سے ترجمان پمزڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز،نرسز سمیت عملے کو غیر ضروری چھٹیاں نہیں ملیں گی۔کورونا صورتحال کے حوالے سے ترجمان پمز نے کہا کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 7مریض انتقال کرگئے، اسپتال میں11 کورونا کے مریض وینٹی لیٹرپر اور مختلف وارڈز میں کورونا کے 150 مریض زیرعلاج ہیں۔ترجمان اسپتال کا کہنا تھا لپ کورونا مریضوں کے بڑھتے رش کی وجہ سے مزید وارڈز بنانے پر غور کررہے ہیں۔گذشتہ ماہ پمز اسپتال انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر اختیاری وطے شدہ سرجریز ملتوی کردی تھی اور کہا تھا کہ صرف ایمرجنسی صورت میں سرجریز کی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…