سپریم کورٹ نے بی فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمان نیازی کی عبوری ضمانت منظور کر لی

30  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے بی فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمان کی دس لاکھ مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب راولپنڈی اور ڈی جی ایچ آر راولپنڈی کو طلب کرلیا ، پراسیکیوٹر جنرل نیب نے ملزم کی عدالتی احاطہ سے گرفتاری پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔ پیر کو جسٹس منیب اختر نے

نیب کے حکام پر اظہار برہمی اور سرزنش کی اور کہاکہ ایسی ایمرجنسی کیا تھی کہ نیب نے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا۔ جسٹس منیب اختر نے کہاکہ نیب کے حکام جو روسٹرم پر کھڑے ہیں پیچھے جاکر بیٹھ جائیں، گرفتاری میں ملوث نیب ملازمین کے خلاف کیوں نہ ایف آئی آر درج کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب کے ملازمین کو یہاں سے ہتھکڑی لگاکر بھیجیں گے، سپریم کورٹ نے ملزم کی گرفتاری میں ملوث نیب ملازمین کو ایک ایک لاکھ کے سکیورٹی بانڈ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت عظمیٰ نے ملزم کو گرفتار کرنے کی احاطہ عدالت کی سی سی ٹی وی فوٹیج آئیندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ۔ قائمقام چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت کے وقار کا تحفظ کرنا ہے، عدالتی احاطہ کی توہین نہیں ہونے دینگے،سی سی ٹی وی فوٹیج نے نیب ملازمین کی شناخت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ قانون کی حکمرانی ضروری ہے، نیب نے ریکوری کرنی ہے تو قانون کے مطابق کرے، نیب شہریوں کو خوفزدہ کرکے ریکوری نہیں کرسکتا، قانون کی حکرانی ریکوری سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کوئی کسینو نہیں نیب ملازمین اس طرح حملہ آوور ہوں۔ نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ احاطہ عدالت سے گرفتاری کی غلطہی تسلیم کرتا ہوں، ملزم سے بھی تحریری معافی مانگتا ہوں۔کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…