افغان فورسز کی سقوط کابل سے قبل شہریوں پر فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

21  اگست‬‮  2021

نیویارک(این این آئی) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس افغان سیکیورٹی فورسز کو بیرون ملک فرار کی کوشش کرنے والے خواتین اور بچوں پر فائرنگ کرتے اور انہیں کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف جانے سے روکنے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی اس ویڈیو پر سماجی کارکنوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا اور فائرنگ کو جنونی اور غیر انسانی اقدام قرار دیا ۔خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان کے پورے افغانستان پر قبضے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ افغان باشندوں کے فرار کی کوشش ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب بیس سال کے بعد امریکا نے افغانستان کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔درایں اثنا شمالی اوقیانوس اتحاد نیٹو کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ کابل پر طالبان کے تسلط کے بعد اب تک 18 ہزار افراد کو بیرون ملک پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے افغان بحران پر مغرب پر تنقید کے باوجود انخلا کی کوششیں مزید تیز کرنے کا عہد کیا۔نیٹو عہدیدار نے کہا کہ اب بھی بیرون ملک فرار کے خواہش مند افراد ہوائی اڈے پرموجود ہیں اور ان کے پاس گھروں کو واپس جانے کے لیے سفری دستاویزات نہیں ہیں۔وائٹ ہائوس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گذشتہ جمعرات سے اب تک امریکا نے تین ہزار افراد کو بیرون ملک منتقل کیا ہے جن میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے C17 جہازوں کے ذریعے 16 فلائٹوں میں 350 امریکیوں سمیت تین ہزار افراد کو بیرون ملک منتقل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…