پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے کھبی بھی کامیاب نہیں ہونگے پاکستان قیامت تک سلامت اور قائم رہے گا،پیر نور الحق قادری

15  اگست‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ضلع خیبر لنڈیکوتل خیبر تکیہ کے مقام پر جشن آزادی کے خوشی میں زڑگے پاکستان کے چیئر مین شاکر آفریدی کی طرف سے پہاڑ پر بننے والی سب سے بڑے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کا افتتاح کیا. جشن آزادی کے خوشی میں لنڈی کوتل خیبر پہاڑ پر بننے والی پرچم کی لمبائی 450فٹ اور چوڑائی 350فٹ ہیں

جس پر بہت محنت کر دی گئی ہیں لنڈی کوتل جشن آزادی کے سب سے بڑے پرچم کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آزادی ایک بڑا نعمت ہیں اور اسی دن پاکستان انگریزوں اور ہندو کے غلامی سے آزاد ہو گیا اور پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک بن گیا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ قبائلی عوام محب وطن ہیں اور ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کے سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے قربانیاں دی ہیں. ملک اور علاقے میں پاک فوج اور سیکورٹی فورسز اور مشران اور عوام کی قربانیوں سے امن قائم ہو گیا ہے اور آئندہ بھی قبائلی عوام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے کھبی بھی کامیاب نہیں ہونگے پاکستان قیامت تک سلامت اور قائم رہے گا. قبائلی عوام محب وطن ہیں جس کی زندہ مثال گزشتہ کئی سالوں سے قبائلی عوام ملک کی دیگر حصوں کی طرح جشن آزادی جوش وجزبے سے منا رہے ہیں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ لنڈی کوتل زڑگئے پاکستان کے چیئر مین نے شاکر آفریدی نے 2019 میں دنیا میں پاکستان کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بنا دیا تھا جبکہ 2020 میں جشن آزادی کے خوشی میں سب سے بڑا کیک بنا یا گیا تھا اور آج لنڈی کوتل خیبر زخہ خیل کے پہاڑ پر پاکستان کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بنا دیا گیا ہیں

جوکہ پاکستان کے ساتھ محبت اور قربانی کا سب سے بڑا ثبوت ہیں جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. لنڈی کوتل جشن آزادی کے افتتاح کے موقع پر پر پہاڑ پر پاکستان کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بنانے پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر نے شاکر آفریدی کو 50ہزار روپے نقد انعام بھی دیاگیا. لنڈی کوتل جشن آزادی پرچم

افتتاح کے موقع پر ایڈوائزر ٹو فیڈرل منسٹر حاجی امیر محمد خان آفریدی. میجر اسد خان پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی جمال آفریدی زکوات کمیٹی کے چئیرمین مولانا احسان اللہ جنیدی. مولانا شعیب قادری. ملک اشرف آفریدی. ناظم اسلام الدین آفریدی. مولانا شعیب قادری اور علاقے مشران اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…