ڈالر کی اونچی اُڑان، 163 روپے کے قریب پہنچ گیا

31  جولائی  2021

کراچی(این این آئی)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 162روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس سے ڈالرکی قیمت خرید 160.50روپے سے بڑھ کر162.50روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے

بڑھ کر162.60روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.10روپے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 161روپے سے بڑھ کر162.20روپے اور قیمت فروخت161.50روپے سے بڑھ کر162.60روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورو کی قدر میں 3.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 188روپے سے بڑھ کر191.30روپے اور قیمت فروخت190روپے سے بڑھ کر193.20روپے ہو گئی جبکہ4.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 219.50روپے سے بڑھ کر224روپے اور قیمت فروخت221.50روپے سے بڑھ کر226روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر میں 30پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں 1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے فی اونس سونا1808ڈالر سے بڑھ کر1814ڈالر ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 150روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار850روپے سے

بڑھ کر1لاکھ10ہزارروپے ہو گئی اسی طرح107روپے کے اضافے سے سے دس گرام سونے کی قیمت94ہزار200روپے سے بڑھ کر94ہزار307روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا8ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا500روپے اور دس گرام سونا429روپے سستا ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…