بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان کا شدید ردعمل ، دھماکہ خیز اعلان کردیا

19  جولائی  2021

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بیان فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں پاکستان مخالف منفی کردار پر ہمارے دیرینہ مؤقف کی تائید ہے، بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو عالمی برادری اور فیٹف کے نوٹس میں لایا جائیگا۔ اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ

بھارت کے وزیر خارجہ کے بیان نے بھارت کے ‘حقیقی رنگ’ اور ‘گمراہ کن’ کردار کو بے نقاب کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ عالمی برادری کو بھارت کے ایف اے ٹی ایف میں سیاست کرنے اور اس کی کارروائی میں رکاوٹیں ڈالنے کے بارے میں بات کرتا رہا ہے، حالیہ بھارتی بیان پاکستان کے خلاف ایک اہم تکنیکی فورم کو استعمال کرنے کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جہاں ایکشن پلان پر عمل درآمد کے دوران پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مخلصانہ اور تعمیری طور پر مشغول رہا ہے وہیں بھارت نے مذموم اقدامات سے پاکستان کی پیش رفت پر شکوک و شبہات پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف اور بین الاقوامی برادری کے نوٹس میں حالیہ اعتراف لا کر عالمی برادری کے سامنے بھارت کے کردار کو اجاگر کرتا رہے گا۔مذکورہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس معاملے میں مناسب کارروائی کیلئے مالیاتی نگران ادارے سے رجوع

کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ بھارتی حکومت کے حالیہ اعتراف کے بعد بھارت کے مشترکہ گروپ کی شریک صدر کے طور پر ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا جائزہ لینے پر سوالات کھڑے کردئیے ہیں جس پر ہم ایف اے ٹی ایف کو غور کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انسداد منی لانڈرنگ/دہشت گردی کی مالی اعانت

(اے ایم ایل / سی ایف ٹی) کا مقابلہ کرنے میں ‘پاکستان کی پیش رفت’ کا اعتراف ایف اے ٹی ایف نے کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، بھارت کا پاکستان پر دباؤ ڈالنے کا خیال ہمیشہ ہی ادھورا رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ اختیارات کے ذریعے ایف اے ٹی ایف

کے عمل کو سیاسی بنانے سمیت خلفشار کے باوجود پاکستان اپنے لیے بین الاقوامی معیار پر اپنے اے ایم ایل/سی ایف ٹی کے نظام کو لانے اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور وعدوں کو پورا کرنے کے اپنے عہد کی توثیق کرتا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل بھارت کے وزیر برائے امور خارجہ ایس جے شنکر نے کہا تھا کہ

نریندر مودی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں شامل رہے۔ایس جے شنکر نے بی جے پی رہنماؤں کے لیے خارجہ پالیسی سے متعلق ورچوئل ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی نظروں میں ہے اور اسے گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…