عمران خان کشمیر آ رہا ہے اس کا استقبال انڈوں، ٹماٹوں اور جوتوں سے۔۔۔ مریم نواز جلسے میں عوام کو وزیراعظم کے استقبال کے طریقے بتاتی رہیں

17  جولائی  2021

اسلام گڑھ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی آزاد کشمیر آمد پر عوام انہیں کشمیر فروش کا تاج پہنائے،نواز شریف کی آوازیں پورے کشمیر میں گونج رہی ہیں، مخالفین بھی مان رہے ہیں (ن)لیگ نے تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں، یاد رکھو ووٹ چوروں اگر تم نے شیر کا جیتا ہوا الیکشن چوری کیا تو کشمیری تمہیں چھوڑیں گے نہیں،

عمران خان نے باغ میں ایک اے ٹی ایم ڈھونڈ لیا ہے، جیسے شہد پر مکھیاں جاتی ہیں ویسے ہی جس کی جیب میں پیسا ہو عمران خان جاتے ہیں، نوازشریف کے دور میں چینی سرمایہ کاری کیلئے آتے تھے اب یہاں تحقیقات کیلئے آرہے ہیں، شرم کا مقام ہے۔ ہفتہ کو یہاں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کی آوازیں پورے کشمیر میں گونج رہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کے مخالف بھی مان رہے ہیں کہ یہ واحد پارٹی ہے جس نے باقی تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوادی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف یہ الیکشن جیت چکا ہے، یاد رکھو ووٹ چوروں اگر تم نے شیر کا جیتا ہوا الیکشن چوری کیا تو کشمیری تمہیں چھوڑیں گے نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ 2018 نہیں ہے جس میں تم آر ٹی ایس کا بٹن دبا کر الیکشن چوری کرلیا تھا اور مسلم لیگ (ن) نے چپ کرکے یہ فیصلہ مان لیا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ اب یہ وہ مسلم لیگ (ن) بھی نہیں، اس بار ووٹ چوروں کا واستہ آزاد کشمیر کے شیروں سے ہے۔لیگی رہنما نے کہاکہ جہاں تحریک انصاف کا استقبال جوتوں، انڈوں اور ٹماٹروں سے ہوتا ہے ایسے ماحول میں عمران خان کشمیر تشریف لارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز باغ سے اس لیے کیا کیونکہ انہوں نے وہاں ایک اے ٹی ایم ڈھونڈ لیا ہے، جیسے شہد پر مکھیاں جاتی ہیں ویسے ہی جس کی جیب میں پیسا ہو عمران خان وہاں جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام سے گزارش ہے کہ عمران خان کا استقبال انڈوں ٹماٹروں سے نہیں کرنا بلکہ ایک پھولوں کا ہار پہنانا جس پر لکھا ہو ویلکم ٹو آزاد کشمیر آٹا چوری میں نمبر ون، دوسرا ہار پہنانا جس پر لکھا ہو چینی چوری میں نمبر ون، تیسرے پر گیس، بجلی چوری میں نمبر ون، پانچویں پر لکھا ہو مہنگائی میں نمبر ون۔مریم نواز نے

کہاکہ اس کے بعد انہیں عزت سے ایک میڈل پہنانا جس میں لکھا ہو ووٹ چوری میں نمبر ون، پھر عزت سے انہیں تاج پہنانا جس پر لکھا ہو کشمیر فروش۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں سنا تھا کہ بھارتی ظالم فوج وہاں کے نہتے عوام پر گولیاں چلاتے ہیں، پاکستان میں پہلی مرتبہ عوام نے دیکھا کہ امور کشمیر کے وزیر نے نہتے

کشمیریوں پر سامنے کھڑے ہوکر گولیاں چلائیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اس پر اپنا فیصلہ سنا دیا کہ وہ اب کشمیر میں داخل نہیں ہوسکتا، یہ کس قسم کے گھٹیا لوگ ہیں کہ الیکشن کمیشن کو فیصلہ دینا پڑا کہ امور کشمیر کا وزیر ہی کشمیر میں داخل نہیں ہوسکتا۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف صاحب جب وزیر اعظم تھے تو پاک چین

اقتصادی راہداری میں انہوں نے ایک منصوبہ رکھوایا تھا جو میرپور سے مظفر آباد موٹر وے کا تھا، یہاں کے لوگوں کو مظفر آباد جانے کے لیے پہلے اسلام آباد جانا پڑتا ہے تاہم نواز شریف چاہتے تھے کہ یہاں کے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوں۔انہوں نے کہاکہ دیکھ لو نواز شریف اور عمران خان کا فرق، شرم کا مقام ہے کہ پہلے چینی

سرمایہ کاری کیلئے یہاں آتے تھے اب یہاں تحقیقات کیلئے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تم عاصم سلیم باجوہ کو این آر او دو گے اور 30 سے 40 لاکھ روپے کی تنخواہ پر اسے سی پیک کا انچارج بناؤگے اور اپنی توجہ ساری نواز شریف دشمنی پر رکھو گے تو پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات نہیں ہوں گے تو کیا ہوگا۔مسلم لیگ (ن)

کی نائب صدر نے کہاکہ سی پیک میں آج ترقی نہیں ہورہی وہاں ہلاکتیں ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مان لو کہ نواز شریف تمہارا سب سے بڑا استاد ہے، تم 3 سال سے اقتدار میں بیٹھے ہو لیکن نواز شریف کے خوف کی وجہ سے تمہاری دوڑیں لگی ہوئی ہیں، ایک دن بھی تمہیں نہ چین کا ملا نہ عزت کا ملا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف تمہیں

ایسا سبق سکھارہا ہے کہ دل میں تو مانتے ہوگے کہ نواز شریف نام ہی کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ووٹ چوروں کو تنبیہ کرتی ہوں کہ اگر تم نے مسلم لیگ (ن) کو روکنے کی کوشش کی اور نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی تو تمہارے ساتھ بہت برا ہونے والا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کا مقدمہ ہار کر کہتے ہیں کہ 2 منٹ خاموشی اختیارکریں، اور پھر خاموشی اختیار کرنے کا کہہ کر مکمل خاموش ہوگئے، وزیر امور کشمیر نے لوگوں

پر فائرنگ کرائی، یہ ایسے لوگ ہیں کہ الیکشن کمیشن کو بھی فیصلہ دینا پڑا کہ وزیر امور کشمیر کشمیر میں داخل نہیں ہو سکتا، کشمیر میں ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے روزصبح اٹھتیہی خبرملتی ہے، آٹا، دوائیاں، چینی مہنگی، نواز شریف کے دور میں جو سی پیک شروع ہوا آج وہ بند پڑا ہے، آج ہوائی اڈے گروی رکھے جاررہے ہیں، ہمارے دورمیں کہا کرتے تھے موٹرویز اور سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی اور آج وہی کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مان لیں نوازشریف آپ سب کے استاد ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…