ذوالفقار مرزا کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

17  جولائی  2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کی سیاست میں بڑی ہلچل ،گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر کی ذوالفقار مرزا سے اہم ملاقات ، میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ذوالفقار مرزا کی ملاقات پونے گھنٹے تک جاری رہی۔جس میں

وزیراعظم کے مشیر محمود مولوی بھی شامل تھے۔جبکہ ذوالفقار مرزا کے ساتھ ان کی اہلیہ اور وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا بھی موجود تھیں۔ملاقات میں سندھ کی سیاست پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ اس موقع پر ذوالفقار مرزا کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی۔ ذوالفقار مرزا نے حکمراں جماعت تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا اور سوچنے کے لیے وقت مانگا۔دوسری جانب نجی ٹی وی سما نیوزکے پروگرام میں حلیم عادل شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جرم کی حکومت ہے اور اب تک 2 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوچکی ہے۔بے نظیربھٹو کی شہادت پر ریکارڈ کو آگ لگواکر 10 لاکھ ایکڑ کا جعلی کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بنایا گیا۔انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کو حکومت اور کرپشن کا خمار 40 سال کی عمر میں چڑھا لیکن بلاول کو 18 سال میں ہی ایک طرف پھوپھی اور دوسری طرف ٹپی مل گئے۔حلیم عادل نے کہا کہ بلاول دور میں سندھ میں کرپشن 90 فیصد سے زائد بڑھی۔ اپوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیا کہ سندھ کی اہم شخصیات آئندہ چند ماہ میں پی ٹی آئی کا حصہ بنیں گی۔ وزیراعظم سندھ پر ایڈوائزری کمیٹی بنائیں گے ور ارکان کی بات خود سنیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے خاتمے پر ان کا ٹھکانہ جیل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…