کشمیر عمران خان کا ہے، فردوس عاشق اعوان

14  جولائی  2021

لاہور( این این آئی) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ تین دفعہ الیکشن چوری کر اقتدارکے ایوانوں میں پہنچی اور لوٹ گھسوٹ کا بازار گرم رکھا اور قومی خزانہ کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹا،عمران خان کشمیریوں کا وکیل، سفیر اور بہادر ترجمان ہے جس نے دنیا بھر میں مودی کا انتہا پسند چہرہ بے نقاب کیا،

اب کشمیر وزیراعظم عمران خان کا ہے ہر کشمیری عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے،آزاد و جموں کشمیر میں رہنے والا ہرکشمیری عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان ہر کشمیری عمران خان کو اپنا مقدمہ لڑتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔ گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھی ذلت آمیز شکست ن لیگ کے حصے میں آئی اور اب آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن میں ذلت ان کا مقدر ہوگی۔ کشمیری شہدا اور غازیوں کا عمران خان پوری دنیا میں تذکرہ کررہے ہیں۔ اس کے برعکس نابالغ خاتون کشمیر کازکو نقصان پہنچانے کے در پے ہے۔ جعلی راجکماری کشمیر کی حسین و جمیل وادی میں کھڑے ہوکر ہندوستانی فوج کو ہدف تنقید بنانے کی بجائے قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ وطن کا بچہ بچہ قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑا ہے۔مریم وادی کشمیر میں افواج پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبہ کی صاف اور شفاف تحقیقات کا جو وعدہ پی ٹی آئی نے کیا تھا قوم آج اس کی عملی تعبیر دیکھ رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم عمران نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملکی اثاثوں کے پہرے دار ہیں۔ رنگ روڈ منصوبہ کی فائنڈنگ کے بعد آزاد اور شفاف تحقیقات کا آغاز کیا

اور بدعنوان عناصر کو یہ پیغام دیا کہ ملک کو لوٹنے اور چونا لگانے والے عناصر اب بچ نہ پائیں گے۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں وزیر اعلی کے اقدامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہر کرپٹ کی گردن پرقانون کا شکجہ سخت ہوگا۔ سابق کمشنر راولپنڈی اور پر اجیکٹ ڈائریکٹر رنگ روڈ راولپنڈی کو منصوبہ میں کرپشن پرا یف آئی آر درج کرنے

کے بعد گرفتار کیا گیا۔ افسران نے ملی بھگت سے رنگ روڈ منصوبے کی الائمنٹ میں تبدیلی کی۔ سابق سی ایم شہباز شریف کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کی زمین سے رنگ روڈ گذارنے کیلئے 2کلومیٹر سی ڈی اے کی زمین کوشامل کیا۔ اٹک لوپ کے اردگرد بننے والی سوسائٹیز کو فائدہ دینے کیلئے 36کلومیٹر رنگ روڈ کو

66کلومیٹر لمبا کر کے بد عنوانی کے مرتکب ہوئے۔ رنگ روڈ راولپنڈی کی مزید تحقیقات کیلئے نیب کو درخواست کی گئی ہے۔ ہاسنگ سوسائیٹیز نے عوام کو سبز باغ دکھا کر لوٹا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر وسیم تابش نے ٹاپ سٹیز ہاسنگ کو فائدہ دلا کر اپنی بہو کو پلاٹ ٹرانسفر کئے۔ اس اسکینڈل میں ملوث افسران کے خلاف مس یوز

اتھارٹی،ڈسپلنری ایکشن اور ریموول فرام سروسز کی سزا ہوسکتی ہے۔ قومی خزانہ کو لوٹنے والے تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لارہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سٹپنی وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف پراپیگنڈہ کررہی ہے۔پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں میں پہلی مرتبہ ای ٹینڈرنگ کا سسٹم متعارف کروایا۔میرٹ پر مویشی منڈی کے ٹھیکے دیئے گے۔ صوبہ بھر میں 9کیٹل کمپنیاں 2014-15 سے

کام کررہیں تھیں جن کو ایک کمپنی پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی بنا دیا گیا۔2020-21 میں تمام کمپنیوں کی کل آمدن 1.7ارب روپے تھی۔لیوی اورپارکنگ فیس تقریبا 1.5ارب تھی۔ بزدار حکومت نے بہتر فنانشل پلاننگ کرتے ہوئے جانوروں کی انٹری فیس اور پارکنگ فیس کو آٹ سورس کیا۔ تمام عمل پنجاب کی 104مویشی منڈیوں پر اوپن بڈ کے ذریعے شفاف طریقے سے انجام پایا۔2020-21 میں آمدن میں 131فیصد اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…