اسلام آباد میں ایک اور لڑکی پر تشدد،ویڈیو وائرل لڑکی ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہی

10  جولائی  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کی جانب سے لڑکی پر تشدد کیا جا رہا ہے جبکہ وہ ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافی مانگ رہی ہیں۔ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اسلام آباد میں رونما ہوا ہے۔سی پی او راولپنڈی

نے واقعے کی تحقیقات کے لیے احکامات جاری کر دئیے ہیں، دوری جانب سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ذمہ دار جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔دوسری جانب اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی تحقیقات کا گھیرا مزید تنگ ہو گیا اور واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لڑکے لڑکی پر تشدد کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم عثمان مرزا اور اس کے دو ساتھیوں کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا ،واقعہ ایف آئی آر میں نامزد چوتھے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے موبائل سے ویڈیوز بھی برآمدکی گئی ہیں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیاگیا ہے ،اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کا کہنا ہے واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو سامنے لایا جائیگا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تشدد کرنے

والے بااثر ملزم عثمان مرزا سمیت 3 افرادکو گرفتار کر لیاتھا۔اسلام آباد میں عثمان مرزا نامی شخص نے نوجوان لڑکے اور لڑکی کوتشدد کا نشانہ بنایاتھالوگوں نے روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے نوجوان لڑکے لڑکی کو مغلظات بکیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…