دلیپ کمارکو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا‎

7  جولائی  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا جس کی ویڈیو ان کے ترجمان فیصل فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

فورسز اہلکار انھیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی پرچم میں لپیٹ رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کی شوبز شخصیات نے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے لازوال فن کا ایک عہد ہمیشہ کے لئے ختم ہو گیا ، دلیپ کمار کے انتقال سے پیدا ہوانے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا ،وہ محبت اور امن کے بھی بہت بڑے داعی تھی جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سینئر اداکارقوی خان ،عثمان پیرزادہ ،ندیم بیگ، شاہد ،مصطفی قریشی، جاوید شیخ، بابرہ شریف، شا ن ،سنگیتا،دیبا ، نشو ، الطاف حسین ، سید نور ، حسن عسکری، جرار رضوی ، احسن خان ، ہمایوں سعید سمیت دیگر نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کی صرف پاکستان اور بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا میں پرستاروں کی تعداد کروڑوں میں ہے ، انہوں نے اپنے لازوال اداکاری سے فن کی بے پناہ خدمت اور جب بھی فلم انڈسٹری کی تاریخ لکھی جائے گی ان کا نام ہمیشہ سنہرے حر وف میں لکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال سے فن کی دنیا میں سوگ کی فضاء ہے اور ہر کوئی دلیپ کمار سے جڑی یادوں کو تازہ اور ان کی لازوال اداکاری کا ذکر رہا ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ عالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین او رپرستاروں کو صبر جمیل دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…