دلیپ کمار ہندوستان اور پاکستان کو اکٹھا کرسکتے تھے سابق وزیر خارجہکادلیپ کمار کے خفیہ دورہ پاکستان کا انکشاف

7  جولائی  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کے مطابق دلیپ کمار نے 2دفعہ پاکستان کادورہ کیا جبکہ وہ اپنے دورہ بھارت پر اداکار سے ملنے ممبئی گئے تھے۔باندار میں اداکار کی رہائش گاہ کے دورے سے متعلق خورشید محمود قصوری سے پوچھا گیا کہ وہ دلیپ کمار کے گھر کیوں رکے تھے جس پر

انہوں نے جواب دیا کہ دلیپ کمار صاحب نے ہندوئوں اور مسلمانوں کو اکٹھا کرنے کے لیے دو دفعہ خفیہ طور پر پاکستان کا دورہ کیا،انہوں نے اپنی کتاب میں بھی اس بات کا انکشاف کیااور کہا تھا کہ دلیپ کمار وہ واحد انسان ہیں جو ہندوستان اور پاکستان کو اکٹھا کر سکتے ہیں۔انہوں نے دلیپ کمار کو کتاب بھی تحفے میں دی تھی۔دوسری جانب صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی ، وزیرا عظم عمران خان ،سپیکر قومی اسمبلی ،اپوزیشن لیڈر ، وزیر داخلہ ، سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی ،شوبز اور کرکٹ سے وابستہ اہم شخصیات نے برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ کمار عاجز، پروقار اور بہترین شخصیت کے مالک تھے۔ غم کی اس گھڑی میں دلیپ کمار خاندن کے ساتھ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے بھی دلیپ کمار کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار (یوسف خان ) بہترین شخصیت کے مالک اداکار تھے ۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے

بھی دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی دلیپ کمار کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہو ئے کہا دلیپ کمار کا فنی سفر فلمی دنیا کا یادگار ترین دور ہے۔دلیپ کمار نے فلموں میں ناقابل فراموش کردار نبھائے۔ دلیپ کمار کی بعض فلموں کو جتنی شہرت ملی کسی اور کو نہ مل سکی۔شہبازشریف نے کہا بطوررکن پارلیمان

دلیپ کمار نے پاک بھارت تعلقات کے لیے کوششیں کیں۔ پاک بھارت اچھے تعلقات کیلیے کوششیں ان کی امن پسندی کا مظہر تھیں۔سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار مدتوں تک مداحوں کے دل میں زندہ رہیں گے دلیپ کمار کے انتقال پر ہر دل افسردہ ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے

کہا دلیپ کمار ایک عہد ساز فنکار تھے، انکا متبادل ممکن نہیں میں نے اپنی ملاقاتوں میں یوسف خان کو ایک سحر انگیزشخصیت پایا اللہ تعالی یوسف خان کے درجات بلند کرے۔ ان کی لواحقین کو صبر عطا کرے۔وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار نے اپنی صلاحیتوں سے برصغیر اوردنیا کے لاکھوں لوگوں کے

دل جیت لیے۔ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سینیٹر فیصل جاوید نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ دلیپ کمار بہترین اداکار تھے ،ان کی اردو اور الفاظ کی ادائیگی متاثر کن تھی۔ دلیپ کمار انسانی خدمات میں بھی سرگرم تھے ،انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا۔ دلیپ کمار نے

ہمیشہ پشاور کی محبت کو سینے سے لگائے رکھا۔پشاور دلیپ کمار کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ غم کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا حکومت دلیپ کمار خاندن کے ساتھ ہے۔گلوکار علی ظفر نے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال پر دکھ کا اظہار ہوا۔ وہ ایک انتہائی نفیس اور بہترین انسان تھے۔ ہر سطر جو دلیپ کمار نے بولی، اس پر ابواب تحریر کیے جاسکتے ہیں۔

دلیپ کمار کے انتقال سے ایک ایسے دور کا اختتام ہوا جو لازوال رہے گا۔کرکٹر شاہد آفریدی کا دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو سے تعزیت کی۔شاہد آفریدی نے کہا دلیپ کمار کا انتقال پشاور سے ممبئی تک تمام پرستاروں کے لیے بڑا نقصان ہے۔ دلیپ کمار ہمارے دل میں رہتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…