کرن راؤ کو طلاق دینے کے فیصلے کے بعد عامر خان کا پہلا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

4  جولائی  2021

ممبئی (این این آئی)گزشتہ روز بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ فلمساز کرن راؤ کی جانب سے کیے گئے طلاق کے اعلان کے بعد دونوں کی جانب سے پہلا ویڈیو پیغام میں کہاگیاہے کہ ہم بہت خوش ہیں اور ایک ہی خاندان ہیں، ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی جانب سے عامر خان کی ایک ورچوئل انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے،

ویڈیو میں عامر خان کو کرن راؤ سے علیحدگی سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں عامر خان مداحوں سے مخاطب ہوتے کہہ رہے ہیں کہ ہماری علیحدگی سے آپ لوگوں کو دکھ بھی ہوا ہوگا، صدمہ بھی اور اچھا بھی نہیں لگا ہوگا۔اداکار کا کہنا تھا کہ ہم بس آپ لوگوں کو اتنا کہنا چاہیں گے ہم بہت خوش ہیں اور ایک ہی خاندان ہیں، ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے لیکن ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں لہٰذا آپ لوگ ایسا کبھی مت سوچیے گا۔مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ ہماری فاؤنڈیشن ہمارے لیے اولاد (آزاد راؤ خان) کی طرح ہے اسی لیے ہم ہمیشہ فیملی رہیں گے ہمارے لیے آپ دعا کیجیے کہ ہم خوش ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز عامر خان اور کرن راؤ کی جانب سے علیحدگی سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اب ہم میاں بیوی نا ہونے کی حیثیت سے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں، لیکن بیٹے (آزاد راؤ خان) کے والدین کے طور پر ہم فیملی ہیں، ہم کافی عرصہ پہلے سے اس علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن اب یہ ہوچکی ہے۔پیغام کے آخر میں درج تھا کہ یہ طلاق زندگی کا اختتام نہیں بلکہ ہمارے نئے سفر کا آغاز ہے۔  عامر خان اور ان کی اہلیہ فلمساز کرن راؤ کی جانب سے کیے گئے طلاق کے اعلان کے بعد دونوں کی جانب سے پہلا ویڈیو پیغام میں کہاگیاہے کہ ہم بہت خوش ہیں اور ایک ہی خاندان ہیں، ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…