پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں آ گئی، سرمایہ کاروں کے92ارب سے زائد روپے ڈوب گئے

28  جون‬‮  2021

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی،کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے92ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب روپے سے گھٹ کر82کھرب روپے کی کم سطح پر آگیا، مندی کی لہر آنے

سے75.72فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو کاروبار کے آغاز سے ہی دباؤ کی زد میں رہی سرمایہ کاروں نے منافع کی خاطر حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کی وجہ سے انڈیکس 47600،47500، 47400، 47300،47200اور47100پوائنٹس کی6بالائی حد سے نیچے گرگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 601.01پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس47603.36پوائنٹس سے گھٹ کر 47002.35پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 240.64پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19113.68پوائنٹس سے کم ہوکر 18873.04پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32563.64پوائنٹس سے کم ہوکر 32191.58پوائنٹس ہو گیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 92ارب62کروڑ50لاکھ97ہزار425روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب 16ارب 63کروڑ67لاکھ 62ہزار263روپے سے کم ہو کر 82کھرب24ارب 1کروڑ16لاکھ 64ہزار838روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 18ارب روپے مالیت کے 65

کروڑ51لاکھ 22ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 21ارب روپے مالیت کے76کروڑ14لاکھ 22ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 416کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے78کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،315میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص

کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 9کروڑ88لاکھ، بائیکو پیٹرولیم 5کروڑ28لاکھ، جہانگیر صدیق5کروڑ3لاکھ، کے الیکٹرک لمیٹڈ 2کروڑ83لاکھ اور ٹریٹ کارپوریشن 2کروڑ23لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے ہینو پاک موٹرز کے حصص

کی قیمت میں 42.95روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کے حصص کی قیمت 615.62روپے ہو گئی اسی طرح 24.40روپے کے اضافے سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 1401.00روپے ہو گئی جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں 70.60روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت 1660.43روپے ہو گئی اسی طرح 46.94روپے کی کمی سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 923.06روپے ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…