مہنگائی نے پاکستانیوں کی کمر توڑ کر رکھ دی وفاقی ادارہ شماریات کے ماہانہ اعدادوشمار جاری

1  جون‬‮  2021

کراچی(این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات نے کہاہے کہ مئی 2021 میں مہنگائی میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں، جس کے تحت مئی 2021 میں مہنگائی میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا، مئی 2020 کے

مقابلے میں مئی 2021 میں مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد تک پہنچ گئی، رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے نئے اعداو شمار کے مطابق مئی میں مہنگائی 0.10 فیصد بڑھ گئی ہے،مئی 2020 کے مقابلے مئی 2021 میں مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.83 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ماہ میں مرغی 16.87، پھل 10.54، آٹا 9.75 فیصد،گوشت 4.68، چینی 1.83 اور گڑ 2فیصد مہنگے ہوئے۔ٹماٹر 46.64 ، سبزیاں 18.84اور انڈے 11.58فیصد سستے ہوئے، دال ماش 1.37، دال چنا 1.33، دال مونگ 1.27 اور دال مسور1.12فیصد سستی ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں چکن 59.57 ،انڈے 54.96، مسٹرڈ آئل 30.75فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ گندم 29.90، آٹا 28.54فیصد اور مسالحہ جات 26.71فیصد مہنگا ہوا۔ویجی ٹیبل گھی 22فیصد ، چینی 21.62 اور

بیکری کا سامان 16.81مہنگا ہوا۔ ایک سال میں دودھ 15.41اور سبزیاں 12.53فیصد مہنگی ہوئیں۔اس ایک سال میں موٹر فیول اور بجلی کے نرخوں میں بھی 25.34 اور 21.83 کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 46.64 فیصد، سبزیاں 18.84 اور انڈے 11.58فیصد سستے ہوئے، دال ماش 1.37، دال چنا 1.33، دال مونگ 1.27اور دال مسور 1.12فیصد

سستی ہوئی، ایک سال میں پیاز 31.52 فیصد ، دال مونگ 17، دال مسور7اور بیسن 2 فیصد سستا ہوا۔گزشتہ ماہ کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.50 فیصد اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 17.05 فیصد ہوگئی تھی، جس میں مرغی، چینی اور آٹا سمیت 18 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں تھیں۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ایک ماہ میں مرغی 16.87 فیصد، پھل 10.54، آٹا 9.75 فیصد مہنگا ہوا، گوشت 4.68فیصد، چینی 1.83 اور گڑ 2 فیصد مہنگے ہوئے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…