سمارٹ فون بیٹری صرف 8 منٹ میں چارج چینی کمپنی کی ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا

1  جون‬‮  2021

بیجنگ(این این آئی)شیائومی ان اولین کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے بجٹ اسمارٹ فونز میں بڑی بیٹریوں کو متعارف کرایا اور اب اس نے دنیا کی تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ چینی کمپنی نے 200 واٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے

جو 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو محض 8 منٹ میں مکمل چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شیائومی کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں تیز ترین وائرڈ اور وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا گیا۔اس ٹیسٹ میں می 11 پرو کی کاسٹیوم 4000 ایم اے ایچ بیٹری پر تجربہ کیا گیا جس میں وائر چارجر کے ساتھ بیٹری کو 200 واٹ جبکہ 120 واٹ وائرلیس چارجنگ کا مظاہرہ دکھایا گیا۔نتیجہ بہت زیادہ متاثر کن رہا کیونکہ محض 8 منٹ کے اندر وائرڈ چارجر سے بیٹری 100 فیصد چارج ہوگئی جبکہ وائرلیس چارجنگ سے 15 منٹ لگے۔درحقیقت وائرڈ اور وائرلیس دونوں کے وقت نئے عالمی ریکارڈز سمجھے جاسکتے ہیں۔200 واٹ ہائپر چارجر کو بیٹری کو صفر سے 10 فیصد تک چارج کرنے میں صرف 44 سیکنڈ لگے جبکہ 3 منٹ میں وہ 50 فیصد تک چارج ہوگئی۔ایک خاص ٹائمنگ گیئر وہاں موجود تھی جس میں رئیل ٹائم میں می 11 پرو کے چارجنگ والٹیج کو دکھایا گیا۔دوسری جانب وائرلیس ٹیسٹ میں بیٹری کو صفر سے 10 فیصد تک چارج ہونے میں ایک منٹ لگا جبکہ 7 منٹ میں وہ 50 فیصد تک چارج ہوگئی۔چینی کمپنی نے اس ٹیکنالوجی کی تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کیں اور ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ عام صارفین کے لیے یہ کب تک دستیاب ہوگی یا شیائومی کے کس اسمارٹ فون کا حصہ ہوگی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…