خیبرپختونخوا اسمبلی چوک میدان جنگ بن گیا، پولیس کا ملازمین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ

31  مئی‬‮  2021

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی چوک میدان جنگ بن گیا، یونیورسٹیوں کے ملازمین نے مطالبات کے لئے اسمبلی چوک میں احتجاج کے دوران روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا، پولیس نے منشتر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کر دی۔ پشاور میں سرکاری یونیورسٹیوں کے ملازمین نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے

سامنے الاؤنس میں کٹوتی،صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام اور فیسوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کے لئے احتجاج کیا،مظاہرین نے اسمبلی کے سامنے خیبر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے دونوں اطراف سے بند کردیا،جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی گئیں،پولیس حکام کی جانب سے روڈ کو کھولنے کے لئے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات ہوئے،جس میں تلخ کلامی ہوگئی، پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور گیس شلینگ کی،جس سے مظاہرین منشتر ہوگئے،کارروائی کے دوران 8 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا مظاہرین کے منشتر ہونے کے بعد خیبر روڈ پر ٹریفک بحال کردی گئی، پولیس حکام کے مطابق شہریوں کو پر امن احتجاج کا پورا پورا حق ہے۔ احتجاج پر امن اور ایک سائڈ پر ہو تو کچھ نہیں کہتے۔ احتجاج سے اگر شہریوں کو تکلیف ہو تو قانون حرکت میں آئے گی۔اسپتالوں کو جانے والے راستے بند تھے جس سے عوام کو تکلیف کا سامنا تھا جس پر ایکشن لے کر احتجاج کو ختم کردیا گیا اور ٹریفک کو بحال کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی چوک میدان جنگ بن گیا، یونیورسٹیوں کے ملازمین نے مطالبات کے لئے اسمبلی چوک میں احتجاج کے دوران روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا، پولیس نے منشتر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کر دی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…