’’حامد میر نے جو الفاظ کہے ہیں وہ گونجتے رہیں گے‘‘ عاصمہ شیرازی کا سینئر صحافی حامد میر کی پابندی پر ردعمل

31  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی جیو کے سینئر اینکر پرسن حامد میر پر پابندی عائد ہونے کے بعد معروف خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے بھی ردعمل دے دیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حامد میر آف ایئر یا جیونیوز پر پروگرام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تو انہوں جو الفاظ کہے ہیں وہ گونجتے رہیں گے اور

انگلیاں طاقتور اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی طرف اٹھیں گی ۔ انکا کہناتھا کہ اس مشکل میں ہم حامد میر کیساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں ۔دوسری جانب جنگ ، جیو کے صحافی حامد میر نے اپنے اوپر لگنے والی پابندی سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لئے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے مجھ پر پہلے بھی دو دفعہ پابندی لگ چکی ہے ،2دفعہ ملازمت سے بھی ہاتھ دھونا پڑے ،اس وقت میں کسی بھی نتائج کے لئے تیار ہوں اور کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہوں کیونکہ وہ میرے اہل خانہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ دوسری جانب تفصیلات شیئر کرتے ہوئے صحافی وسیم عباسی نے کہا ہے کہ حامد میر صاحب جنگ گروپ کا حصہ ہیں۔ بس عارضی طور پر شو کی میزبانی محمد جنید یا کراچی سے کوئی اور اینکر کریں گے۔چند صحافیوں کا دعویٰ ہے کہ حامد میر پر پابندی اداروں کے کہنے پر لگائی گئی ہے کیونکہ حامد میر نے کچھ روز قبل فوجی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔دوسری جانب ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا

جارہا ہے کہ حامد میر پر پابندی جیو کی انتظامیہ نے تنازعہ سے بچنے کیلئے خود لگائی ہے جس کا جواز یہ پیش کیا جارہا ہے کہ حامد میر بدستور جنگ گروپ کا حصہ رہیں گے اور وہ معمول کے مطابق تنخواہ اور مراعات لیتے رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو کی انتظامیہ کے مطابق حامد میر نے جو زبان استعمال کی ہے وہ جیو کی پالیسی نہیں ہے، ایسی زبان حامد میر نے ذاتی حیثیت میں استعمال کی ہے۔حامد میر کے مخالف بعض حلقوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ حامد میر کو کچھ عرصہ پہلے ایک نوٹس کے ذریعے کیپیٹل ٹاک سے علیحدہ کیا جاچکا ہے جس کی وجہ حامد میر کے شو کی مسلسل ریٹنگ کا گرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…