حسن نواز کے دفتر پر حملے کے واقعے کا ڈراپ سین

22  مئی‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افراد کے حسن نواز کے دفتر پر مبینہ حملے پر سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن پولیس نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے۔لندن پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا جب کہ ن لیگ نے گزشتہ

روز جمعہ کو اس کی اطلاع دی۔لندن پولیس کا کہنا ہے کہ حسن نواز کے دفتر آنے والے چاروں افراد غیر مسلح تھے، جائے وقوعہ پر حملہ ہوا اور نہ ہی کوئی تشدد کا واقعہ پیش آیا۔واقعے کی چوبیس گھنٹے بعد ویڈیوز سامنے لانے سے سوال اٹھ گئے ہیں کہ کیا آیا ویڈیو ایڈٹ کر کے میڈیا کو جاری کی گئی۔کیونکہ ویڈیوز میں لیگی رہنما مبینہ حملہ آوروں کو اطمینان سے جانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ حملہ آوروں کے ہاتھوں میں کسی قسم کے اسلحہ کی بجائے کاغذات تھے۔مبینہ حملہ آور بھی جلدی میں نہیں تھے، گفتگو کر کے اپنی گاڑی میں واپس چلے گئے جبکہ لیگی رہنمائوں نے مقامی پولیس کو بھی خصوصی طور پر دیے گئے ہنگامی نمبر پر بروقت کال کرکے واقعے کی اطلاع نہیں دی تھی۔یاد رہے کہ گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن اورسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کے لندن دفتر میں نامعلوم افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی،اس موقع پر اسحاق ڈار اور عابد شیر علی بھی دفتر میں موجود تھے،حسن نواز کے دفتر آنے والے افراد نے نوازشریف گارڈز کے ساتھ بحث وتکرار بھی کی۔نوازشریف کے گارڈز نے پولیس بلائی تو چاروں افراد وہاں سے چلے گئے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…