’’ماں کا احترام ‘‘

31  مئی‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنے طویل ترین فلمی کیرئیر میں اب تک بوس وکنار کے مناظر کی عکس بندی نہیں کرائی جس کی وجہ انہوں نے اپنی والدہ کو قرار دے دیا۔

بالی ووڈ اسٹار فلموں میں کام کرنے کے معاہدے میں اپنی شرائط بھی رکھواتے ہیں جو کہ بڑی دلچسپ قسم کی ہوتی ہیں اور بعض دفعہ اپنی شرائط پوری نہ ہونے پر بڑی بڑی فلموں سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا ہے لیکن اب سلو میاں کے معاہدے میں بوس وکنار کے مناظر نہ کرنے کی شرط کی اصل وجہ سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔سلمان خان  نے 29 سالہ فلمی کیرئیر میں کئی طرح کے کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی کوئی بوس و کنار والے مناظر کی عکس بندی نہیں کرائی  جب کہ فلموں میں کام کرنے کے معاہدے میں بھی وہ بوس وکنار کے مناظر عکس بندی نہ کرانے کی شرط لازمی درج کراتے ہیں جس پر کبھی کسی ہدایتکار و فلمساز نے اعتراض نہیں کیا ہے تاہم اب سلو میاں نے خودہی اس راز سے پردہ کشائی کی ہے۔دبنگ خان کا کہنا تھا کہ میری فلمیں والدہ بھی دیکھتی ہیں جس  کے باعث میں نہیں چاہتا کہ وہ مجھے اس طرح کے قابل اعتراض مناظر کرتے ہوئے اسکرین پر دیکھیں لہذا اسی لیے فلموں میں بوس و کنارمناظر کی عکس بندی سے اجتناب کرتا ہوں۔واضح رہے کہ سلمان خان  اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی تشہیر اور ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…