کترینہ کیف اور کنگنا رناوت کا عمروں کے حوالے سے جھوٹ بے نقاب

19  مئی‬‮  2017

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ میں اکثر اداکارائیں اپنی اصل عمر سے چھوٹی نظر آتیں ہیں مگر کچھ اداکارئیں اپنی اصل عمر چھپانے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیتی ہیں۔ ایسا ہی ایک انکشاف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور کنگنا رناوت کے بارے میں سامنے آیا ہے۔کاسمو پولیٹن انڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ کا سہارا لیا۔ انہوں نے کہا کہ جب دیوار برلن گرائی گئی تو ان کی عمر 8 سال تھی۔

بالی ووڈ انڈسٹری کے ابتدائی دنوں میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ سے جب ان کی عمر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب دیوار برلن گرائی گئی تو ان کی عمر 8 سال تھی۔ واضح رہے کہ دیوار برلن 9 نومبر 1989 کو گرائی گئی تھی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کترینہ کیف 1981 میں پیدا ہوئی تھیں اور اب وہ بھی 36 سال کی ہو چکی ہیں لیکن کترینہ کیف اپنی عمر 16جولائی 1983 سے کاؤنٹ کرتی ہیں۔بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت بھی ایسی صف میں شامل ہیں۔ 2009 میں انہوں نے اپنے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے موقع پر ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی عمر صرف 22 سال ہے تاہم اس وقت پاسپورٹ پر ان کی عمر 28 سال درج تھی۔ اگر اب کنگنا کے حساب سے دیکھا جائے تو ان کی عمر تقریباً 29 سال ہے لیکن سرکاری دستاویزات کے مطابق وہ اپنی زندگی کے 36 ویں سال میں ہیں۔‎ لیکن دوسری طرف واضح رہے کہ کرینہ کپور اور کترینہ کیف ایک دوسرے کی اچھی دوست ہیں اوران کی کنگارناوت سے  نہیں بنتی ۔یہ دونوں فنکارائیں جو مختلف تقاریب میں ایک ساتھ بھی نظر آتی ہیں لیکن اداکارہ کرینہ سے جب ایک شو کے دوران معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف میں سے کسی ایک کو بہتر اداکارہ کے طور پر منتخب کرنے کو کہا کہ تو ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں میں مقابلے والی کوئی بات ہی نہیں اور انہوں نے کترینہ کیف پر اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ترجیح دی اور کہا کہ ان دونوں میں دپیکا با آسانی فاتح ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…