”شارٹ کٹ“ کیرئیر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، نیہا لاج

6  فروری‬‮  2016

لاہور(نیوز ڈیسک)فلم ”شارٹ کٹ“ نئی کاسٹ کے ساتھ بنائی جارہی ہے جس میں اداکار رمیض صدیقی کے مقابل لیڈنگ رول نبھارہی ہوں یہ فلم میرے فلمی کیرئیر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ماڈل و اداکارہ نہیا لاج نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نیہا لاج کا کہنا تھا کہ فلم میکرزکو معلوم ہے کہ فلم بین پردہ اسکرین پر صرف اچھی تفریح چاہتے ہیں اسی لیے وہ اسکرپٹ ، میوزک اور پروڈکشن سمیت دیگر شعبوں پر محنت کر رہے ہیں۔ ابھی تک جتنی بھی پاکستانی فلمیں آئیں وہ بڑے ناموں کے بغیر ہی سپرہٹ ہوئی ہیں۔ ہدایتکار منتظم شاہ بھی نئی ٹیم کے ساتھ فلم بنا رہے ہیں جس کا اسکرپٹ معروف ڈرامہ رائٹر اقبال حسن نے لکھا ہے۔نیہا نے بتایاکہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے ”شارٹ کٹ“ کی زیادہ تر عکسبندی اسلام ا?باد اور بہاولپور میں کی گئی ہے اور اب اس کا صرف پانچ کی دن شوٹنگ اور تین گانے رہ گئے ہیں جن میں سے دو گانے ہدایتکار کشمیر میں شوٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ فلم میں ایک آئٹم سانگ بھی ہوگاجو مجھ پر ہی فلمایا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ”شارٹ کٹ “ کے علاوہ فلمساز سہیل کشمیری کی کامیڈی فلم ”بینڈ تو اب بجے گا“ میں بھی کام کر رہی ہوں فلم کی ہدایات اقبال کشمیری دے رہے ہیں جبکہ اس کے رائٹر ناصر ادیب ہیں اس فلم میں بھی میرا کردار بہت اہم ہے۔اس فلم کی شوٹنگ ان دنوں کراچی میں ہورہی ہے مگر ابھی میرا کام شروع نہیں ہوا۔یہ سال میرے لیے بہت خوش قسمت ثابت ہورہا ہے کیونکہ اس میں میری دو فلمیں نمائش ہوں گی۔ انھوں نے بتایا کہ فلم کے ساتھ ٹی وی ڈرامہ اور ماڈلنگ بھی کر رہی ہوں



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…